بھارت: واٹس ایپ پر یوم پاکستان کی مبارکباد دینے پر طالبہ گرفتار

خدا کی بستی : ریاست کرناٹک میں واٹس ایپ اسٹیٹس پر 23 مارچ کو یومِ پاکستان کی مبارکباد دینے والی طالبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

خدا کی بستی


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ کُتھما شیخ نے واٹس ایپ پر یومِ پاکستان کی مبارکباد دی اور اپنے اسٹیٹس پر لکھا کہ ‘خدا ہر قوم کو امن، اتحاد اور ہم آہنگی سے نوازے’۔

تاہم کتھما کے اس اسٹیس پر ایک ہندو انتہا پسند نے تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی۔

انتہا پسند نے اپنی دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ مذکورہ لڑکی نے یومِ پاکستان کے دن پر نیک خواہشات کا پیغام دیا جس سے دو قوموں کے درمیان دشمنی پیدا ہوگی جس پر طالبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

بعدازاں طالبہ کو ایک دن بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا جس کے مقدمے کی سماعت اب عدالت میں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.