رمضان پیکج کے تحت خریداری کیلئے فی کس خاندان حد مقرر کرنے کی تجویز

خدا کی بستی : رمضان پیکج کے تحت خریداری کیلئے سبسڈی کی حد مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

خدا کی بستی

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان پیکج کے تحت خریداری کے لیے فی خاندان سبسڈی کی حد 3 ہزار یا 5 ہزار روپے رکھنے کی تجویز دی ہے جسے جلد فائنل کرلیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ رمضان پیکج کے تحت خریداری کے لیے قومی شناختی کارڈ کی شرط ہوگی۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر 8 ارب 28 کروڑ روپے کا رمضان پیکج دیا جارہا ہے اور پیکج کے تحت 19 اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.