اگلی حکومت ہفتے دس دن میں آرہی ہے: مراد علی شاہ کا دعویٰ

لاہور : وزیراعلیٰ  سندھ  مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ اگلی حکومت ہفتے دس دن میں آرہی ہے۔

CM Sindh Murad Ali Shah approves proposal to e-tag 7,500 repeat criminals
مراد علی شاہ

اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم ہرسیاسی جماعت جس کے پاس مینڈیٹ ہے، اس سےبات اورکام کرنے کے لیے تیارہیں، ایم کیوایم مطالبات کا پیپربناکرآئی تھی، ایم کیو ایم کےمطالبات پربلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں کوئی اختلاف نہیں، ایم کیو ایم کی کسی بات سے اختلاف نہیں  بس کچھ چیزوں کی ’ورڈنگ‘ دیکھنا ہوگی۔

تحریک عدم  اعتماد پر مراد علی شاہ نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر28 مارچ سےآگے نہیں جاسکتے،  حکومت کہہ رہی ہے ہمارے نمبرز پورے نہیں ، ایسی بات ہے تو بے شک آج ہی اجلاس بلا کر ووٹنگ کرا لیں، 172 سے زیادہ لوگ تحریک عدم اعتماد کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے لوگوں کو ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھردیے ہیں اس  لیے ایک کروڑ لوگ توآئیں گے۔

مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا کہ اگلی حکومت ہفتے دس دن میں آرہی ہے،۔

وزیراعلیٰ نے طنزیہ  کہا کہ گورنرہاؤس اور پرائم منسٹر ہاؤس میں جویونیورسٹیاں بن گئی ہیں انہیں بند نہ کریں، ان یونیورسٹیوں کے طالب علم اب اپنے آخری سال میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.