تین سالہ بچے نے ماں کی جان لے لی

خدا کی بستی : امریکی شہر شکاگو میں تین سال کے بچے کے ہاتھوں غلطی سے گولی چلنے سے ماں ہلاک ہوگئی۔

امریکہ: تین سالہ بچے نے ماں کی جان لے لی - Naibaat

دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق شکاگو پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ شکاگو کے گاؤں ڈولٹن میں سپر مارکیٹ کی پارکنگ میں پیش آیا جہاں گاڑی میں بچے کے ہمراہ اس کی 22 سالہ ماں بینیٹ بیٹھی تھی۔
پولیس نے واقعے کی تفصیل سے متعلق بتایا کہ گاڑی میں اس وقت بچے کا باپ موجود نہیں تھا تاہم کھیل کودکے دوران اسے گاڑی میں پستول دکھائی دی جسے اٹھا کر وہ کھیلنے لگا، اسی دوران پستول سے گولی چلی جو ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی ماں کی کمر میں پیوست ہوگئی۔

پولیس کے مطابق خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

پولیس کے مطابق پستول بچے کے والد کے نام پر تھی جسے واقعے کے بعد گرفتار کرلیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.