پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے شخص کی سزا معطل

خدا کی بستی : عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیردوسری شادی کرنے والے شخص کی سزا معطل کردی۔

مجسٹریٹ نے شہری غلام حسین کو اس کیس میں 6 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی/ فائل فوٹو

شہری غلام حسین نے مجسٹریٹ کی جانب سے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کے کیس میں 6 ماہ قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے شہری غلام حسین کی سزا کے خلاف اپیل کو سماعت کے لیے منظور کرلیا اور اس کی 6 ماہ کی سزا معطل کرکے رہائی کا حکم  دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.