ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پلازے میں لگی آگ ایک کے بعد دوسرے فلور کو لپیٹ میں لیتی ہوئی چار فلورز تک پھیل گئی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شاپنگ پلازہ میں 400 کے قریب دکانیں تھیں اور آگ کے باعث شاپنگ پلازہ میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔
پلازے میں زیادہ تر دکانیں موبائل فونز ، الیکٹرانکس اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی تھیں، چند ایک دکاندار ہی اپنی جلتی ہوئی دکانوں کا کچھ سامان نکال سکے۔
گلبرک کے شاپنگ پلازہ میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 25 سے زائد گاڑیوں اور 60 کے قریب ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چیمہ کا کہنا ہے کہ پلازے میں آگ پر جزوی قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، خطرناک آگ کو بجھانے کے لیے میں نے خود آپریشن کی نگرانی کی۔