فواد چودھری کا شہباز شریف کے بارے میں بڑا دعویٰ

Fawad Chaudhry urges Chief Justice to broadcast Shahbaz Sharif's case live
فواد چودھری کا شہباز شریف کے بارے میں بڑا دعویٰ

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس ہے ، وہ صرف اس لئے جیل سے باہر ہیں کیونکہ ان کے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت نہیں ہورہی ، جس دن ان کے کیس کی روزانہ سماعت شروع ہو گئی وہ بھی جیل میں ہونگے ۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ تین بڑے سوداگر اکٹھے ہوئے ہیں ، ان کی ملاقاتوں میں یہ بات ہوتی ہے کہ کون کتنے پیسے خرچ کرے گا ، شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس ہے جس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہونے جا رہی ہے ، عدالتوں سے بھی کہتے ہیں کہ یہ لوگ صحت کو بنیاد بنا کر پھر رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.