مداح وکی کوشل کا مذاق کیوں اڑانے لگے؟

بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے کچھ مہینوں بعد ہی مداحوں نے اس شادی کا مذاق اڑانا شروع کردیا ہےمداحوں کی جانب سے شادی کا مذاق بنائے جانے کی وجہ وکی کوشل کا ایک پرانا انٹرویو ہے۔سوشل میڈیا پر وکی کوشل کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں اداکار کو اپنے اندر موجود ایک ڈر کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنا جاسکتاہے۔اُنہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ’ اُنہیں ایسے ہوٹلوں اور ریزورٹس میں رہنے سے ڈر لگتا ہے جوکہ پہلے بڑےمحل یا قلعے ہوا کرتے تھے اور بعد میں اُنہیں بطور ہوٹل اور ریزورٹس استعمال کیا جانے لگا‘۔اُنہوں نے بتایا کہ ’اُنہیں لگتا ہے کہ وہاں پر کچھ پراسرار قسم کی چیزیں موجود ہیں‘۔اب اس ویڈیو پر مداحوں کا سوال یہ ہے کہ کیا اداکار کا یہ ڈر اُن کی شادی کے وقت اچانک ختم ہوگیا تھا۔خیال رہے کہ اداکار وکی کوشل نے کترینہ کیف کے ساتھ شادی راجستھان کے ایک پرتعیش ریزورٹ سکس سینس فورٹ بارواڑہ میں کی ہے۔یہ ریزورٹ 14ویں صدی میں ایک شاہی قلعہ تھا جسے بعد میں ریزورٹ میں تبدیل کرکے بحال کیا گیا، یہ شاندار ریزورٹ جےپور سے 130 کلومیٹرکے فاصلے پر واقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.