بٹ کوائن مائننگ کے لیے ’خصوصی چپ‘ اور ’مائننگ کمپیوٹر‘ متعارف

کمپیوٹر چپ بنانے والی کمپنی انٹیل نے کرپٹو کرنسی مائننگ کے کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی چپ کو بین الاقوامی کانفرس میں متعارف کرادیاانٹیل کی جانب سے تیار کی گئی اس خصوصی چپ کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں آج ہونے والی انٹر نیشنل سولڈ اسٹیٹ سرکٹس کانفرنس 2022 ( آئی ایس ایس سی سی ) میں پیش کیا گیا۔’ بونینزا مائن چپ ‘ کے نام سے بنائی گئی چپ کے ساتھ انٹیل کرپٹو کرنسی مائننگ کے لیے مخصوص ’ بونینزا مائن سسٹم‘ بھی منظر عام پر لایا ہے جو کہ 300 بونینزا ایپلی کیشن اسپیسیفک انٹیگریٹڈ سرکٹ( ASIC) پر مشتمل ہے۔یہ چپ خصوصی طور پر بٹ کوائن کی مائننگ کے لیے تیار کی گئی ہے۔اس کا سرکٹ دیگر پروسیسرز اور جی پی یو کی نسبت زیادہ بہتر طریقے سے توانائی کی بچت کرتا ہے۔انٹیل کے مطابق بونینزا مائن سسٹم 300 مائن چپ کے ساتھ 3600 واٹ توانائی استعمال کرتے ہوئے فی سیکنڈ 40 ٹیرا ہیشز (THash/s) فراہم کرتا ہے۔کرپٹو کرنسی کی خبریں شایع کرنے والی ویب سائٹ کوائن ٹیلی گراف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بونینزا کا مائن سسٹم انٹیل کے کنٹرول یونٹ کے چار بورڈز، چار پنکھوں اور پروگرامنگ کی صلاحیت رکھنے والی پاور سپلائی کے ساتھ ہے۔انٹیل کی جانب سے توانائی کی کھپت میں 15 فیصد کمی کی تجویز کے ساتھ ’ ہائی پرفارمنس بٹ کوائن مائئنگ‘ کے پیٹینٹ کے لیے نومبر 2018 میں درخواست کی گئی تھی۔اس وقت بھی انٹیل کے ایگزیکٹوز نے بٹ مین، مائیکرو بی ٹی اور این ویڈیا جیسی مستحکم حریف کمپنیوں سے مسابقت کے لیے اعتماد کا اظہار کیا تھا۔انٹیل کی نئی مائننگ چپ ’ بی ایم زی 2 ‘ اس سال کے آخر تک دست یاب ہوگی۔ جب کہ امریکا کی الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی GRIID انفرا اسٹرکچر، کرپٹو کرنسی مائننگ فرم ایگرو بلاک چین اور جیک دورسی ان چپ کے پہلے بیچ کو وصول کرنے والے پہلے کلائینٹس ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.