کیل بروک سے شکست کے بعد عامر خان کا ریٹائرمنٹ پر غور

پاکستانی باکسر عامر خان نے اہم ترین فائٹ میں کیل بروک سے بری طرح شکست کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا ہے۔عامر خان نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں اپنی فیملی سے بات چیت کروں گا، میں نہیں چاہتا کہ باکسنگ مجھے ریٹائر کرے بلکہ میں باکسنگ سے ریٹائر ہونا چاہتا ہوں، فائٹ میں کبھی کبھار ایسی شکست ہوتی ہے۔باکسر کا کہنا تھا کہ اب میں اپنے خاندان اور بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔خیال رہے کہ آج مانچسٹر ارینا میں ہونے والی ویلٹر ویٹ فائٹ میں برطانوی حریف کیل بروک نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کو شکست دی۔کیل بروک کے تابڑ توڑ وار نے عامر خان کو چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.