پچاس لاکھ بھی ملیں تو خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام نہیں کروں گی: انوشے اشرف

اداکارہ انوشے اشرف کا کہنا ہے کہ 50 لاکھ بھی ملیں تو خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام نہیں کریں گی۔انوشے اشرف حال ہی میں نجی ویب چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں اور اس دوران مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔دوران پروگرام میزبان تابش ہاشمی نے اداکارہ سے خلیل الرحمان قمر سے متعلق سوال کیا جس پر انوشے کا کہنا تھا کہ اگر انہیں خلیل الرحمان قمر کے پراجیکٹس کے لیے 50 لاکھ بھی دیے جائیں تو وہ یہ پراجیکٹ قبول نہیں کریں گی۔دوسری جانب اداکارہ نے میزبان سے پلٹ کر یہی سوال کیا کہ اگر خلیل الرحمان قمر کے پراجیکٹ کے لیے آپ کو 50 لاکھ دیے جائیں تو آپ وہ پراجیکٹ کرلیں گے؟اس پر تابش ہاشمی نے بھی کہا کہ وہ بھی ان (خلیل الرحمٰان )کے ساتھ کام نہیں کریں گے کیوں کہ جن چیزوں کے لیے ان کے اصول اجازت نہیں دیتے وہ یہ نہیں کریں گے۔دوران پروگرام اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں میزبان متھیرا کی تعریف کی اور کہا کہ وہ جو بھی ہیں اس حوالے سے پراعتماد ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.