حکومت کا غریبوں کیلئے ریلیف اقدام اُٹھانے کا فیصلہ

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث حکومت نے غریبوں کیلئے ریلیف اقدام اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کم از کم اجرت میں 8 ہزار روپے تک بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کم از کم اجرت میں 2 سے 8 ہزار روپے تک اضافے پر غور کیا جا رہا ہے، کم از کم اجرت 20 ہزار سے بڑھا کر 22 ہزار سے 28 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل والے طبقے کو پیڑول پر ریلیف دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ صحت کارڈ کے ذریعے ضروری میڈیسن پر بھی ریلیف دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلیف پلان کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان سے لی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.