ایلون مسک کی نئی گرل فرینڈ کون؟

دنیا کی سب سے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں متعدد بار پہلے نمبر پر آنے والے، امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی نئی گرل فرینڈ کا معمہ بالآخر حل ہو گیا۔ایلون مسک کو گلوکارہ گرائمز سے علیحدگی کے پانچ ماہ بعد لاس اینجلس میں اپنے نجی جیٹ سے اترتے ہوئے ایک خاتون کے ساتھ دیکھا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کے ساتھ دیکھی گئی خاتون کوئی اور نہیں بلکہ آسٹریلوی اداکارہ نتاشا باسیٹ ہیں، جو لائف ٹائم بائیوپک برٹنی ایور آفٹر میں برٹنی اسپیئرز کے روپ میں نظر آئی تھیں۔اسپیس ایکس کے سربراہ اور نتاشا باسیٹ نجی جیٹ سے اترتے ہوئے ایک ساتھ دکھائی دیے تھے، نتاشہ کو ایک لمبا سیاہ کوٹ پہنے دیکھا جاسکتا ہے۔ارب پتی ایلون مسک اس سے قبل کینیڈین گلوکار گرائمز کے ساتھ تھے جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.