برطانوی شخص 7 منٹ کیلئے امیر ترین ہوگیا

برطانوی شخص 7 منٹ کے لیے دنیا کا امیر ترین بن گیا اور ایلون مسک کو پیچھے چھوڑ دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی یوٹیوبر میکس فوس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کے ارب پتی ایلون مسک کی دولت کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں لیکن منی ٹیبل کے اوپری حصے میں اُن کا عہدہ قلیل مدتی تھا یعنی وہ صرف 7 منٹ کے لیے دُنیا کے امیر ترین شخص بنے۔میکس فوس نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں دکھایا کہ اُنہوں نے کس طرح ایک کمپنی قائم کی تھی اور بتایا کہ برطانیہ میں، کمپنی قائم کرنا کافی آسان ہے، آپ بنیادی طور پر ایک فارم بھرتے ہیں لیکن اسے کمپنی کے لیے ایک نام کی ضرورت ہوتی ہے جس کا اختتام “Ltd” پر ہونا چاہیے۔برطانوی یوٹیوبر نے کہا کہ میں نے اپنی کمپنی کھولی اور 10 بلین شیئرز کے ساتھ یہ کمپنی بنائی جس کا ایک شیئر 50 پاؤنڈ میں فروخت کیا۔اُنہوں نے کہا کہ اس طرح میری کمپنی کی قیمت 500 بلین پاؤنڈ ہوگئی اور میں صرف 7 منٹ کے لیے دنیا کا امیر ترین آدمی بن گیا۔ برطانوی یوٹیوبر نے اپنی ویڈیو میں کمپنی کھولنے سے لیکر اس کے سرمایہ دار اور آخر میں دُنیا کا امیر ترین شخص بننے تک کا مکمل سفر بیان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.