بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات کوہلی کو گھر بھیج دیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان ویرات کوہلی کو 10 دنوں کی چھٹیوں پر گھر بھیج دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والے تیسرے ٹی 20 میچ سے قبل ہی بائیو سیکیور ببل چھوڑ کرگھر چلے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان سری لنکا کے خلاف رواں ماہ ہونے والی سیریز بھی نہیں کھیلیں گے۔خیال رہے کہ بھارت نے ویسٹ ایڈیز کے خلاف 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی20 میچ میں بھارت نے مہمان ویسٹ انڈیز کو 8 رنز سے شکست دی تھی، مذکورہ میچ میں ویرات کوہلی نے 41 گیندوں 52 رنز بنائے تھے، ان کی اننگز میں7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.