پیٹرول کی بڑھتی قیمت دیکھ کر نور بخاری کا انوکھا مشورہ

سابقہ اداکارہ نوربخاری نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان عوام کو دلچسپ مشورہ دے دیا۔انسٹاگرام اسٹوری پر نور بخاری نے تانگے کی تصویر شیئر کی اور لوگوں کو مشورہ دیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ہم سب کو اچھے تانگے پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے ۔نور بخاری نے اسٹوری میں مزید لکھا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، ہمیں ان میں سے ایک کو ختم کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ حال ہی میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑا اضافہ کیا ہے جس میں پیٹرول 12 روپے 3 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 9 روپے 53 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.