مریم نواز جیسا فیشن سینس کسی کا نہیں: زرنش خان

اداکارہ زرنش خان نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے فیشن سینس کی تعریف کی ہے۔زرنش خان نے سابق میئر کراچی وسیم اختر کے ہمراہ جشن کرکٹ میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ پاکستان میں پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے زرنش خان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں بڑھ رہی ہے لہٰذا عوام کو صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے۔زرنش نے کہاکہ عمران خان جیسا ایماندار لیڈر قسمت والوں کو ہی ملتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز جیسا فیشن سینس کسی کا نہیں۔اس دوران وسیم اختر اور زرنش خان 500کی دوڑ میں امر خان کا ریکارڈ نہ توڑ سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.