مادھوری نے اپنے مشہور گانے سے متعلق دلچسپ کہانی سنادی

بیوٹی کوئن مادھوری ڈکشٹ نے اپنی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ بتایا کہ وہ اپنی فلم کا گانا دیکھنے کے لیے برقع پہن کر تھیٹر گئی تھیں۔ کامیڈی شو کپل شرما میں شرکت کے دوران مادھوری نے اپنی بلاک بسٹر فلم اور مشہور گیت ’ایک، دو، تین‘ کا تذکرہ کیا۔ پروگرام کے دوران میزبان کپل شرما نے فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ دیکھنے کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ انہوں نے وہ فلم تھیٹر میں دیکھی تھی، اس وقت اسکرین کے ارد گرد مرچی لائٹس لگی ہوتی تھیں، جیسے ہی کوئی گانا آتا تو یہ لائٹس جگمگا اٹھتیںاس پر مادھوری ڈکشٹ نے بتایا کہ ’ہر کوئی مجھ سے کہہ رہا تھا کہ میرا گانا ایک دو تین کتنا مشہور ہوچکا اور اسے بڑی اسکرین پر دیکھنے کا کیا ہی مزہ ہے، تو میں نے اپنا گانا تھیٹر میں جاکر دیکھنے کا فیصلہ کرلیا اور اس کے لیے سنگل اسکرین تھیٹر چندن کا انتخاب کیا۔‘ اس کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ وہ یہ دیکھنا چاہتی تھیں کہ آخر تھیٹر میں موجود لوگ اس پر کس طرح کا ردِ عمل دیتے ہیں اس کے لیے میں تھیٹر گئی اور وہاں برقع پہن کر بیٹھی اور فلم دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ میں فلم میں گیت ایک دو تین کا انتظار کر رہی تھی، ہم آگے سیٹ پر بیٹھے تھے، جیسے ہی گانا شروع ہوا تو لوگوں نے اسکرین کی جانب سکے اچھالے، جو سارے ہمارے سر پر گر رہے تھے۔ خیال رہے کہ 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم تیزاب کا گیت ’ایک، دو، تین‘ مادھوری ڈکشٹ کی پہچان بن گیا تھا جبکہ یہ فلم سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.