پی ایس ایل فائنل کیلئے علی ترین کی نئی پیشگوئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے فائنل کھیلنے والی ٹیموں سے متعلق یوٹرن لیتے ہوئے نئی پیشگوئی کردی۔علی ترین نے گفتگو کے دوران فائنل کھیلنے والی فیورٹ ٹیمز سے متعلق کہا کہ میں نے پہلے پیشگوئی کی تھی کہ پی ایس ایل 7 کا فائنل ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا لیکن اب لگتا ہے فائنل شاید میری فیورٹ ٹیموں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہو۔انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز اس ٹورنامنٹ میں بہت خوش قسمت رہی ہے کیونکہ اس ٹیم کا بیلنس کپتان اور مجموعی کارکردگی بہترین ہے، یہ پہلی ٹیم ہوگی جو اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔علی ترین نے ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ جو کپتان رضوان کہتا ہے اس کی بات سنو۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل نے پاکستان کو ہر شعبے میں ویلیو ایڈڈ کیا ہے، ایسی لیگ سے ملک کے وقار، کرکٹ اور معیشت کو فائدہ ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.