وزیراعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی افادیت بتا دی

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے ایک بار پھر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی افادیت ثابت کر دی۔ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق عمران خان نے خیبرپختونخوا میں ہونے والے لوکل گورنمنٹ الیکشن میں مسترد ہونے والے ووٹوں کا ذکر کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بھی دوہری مہر لگنے یا دیگر وجوہات کی بناءپر اتنی بڑی تعداد میں ووٹ مسترد ہوئے ہیں ۔

آپ ہارتے ہیں، جب ہار مانتے ہیں - Eylaan


وزیراعظم نے مزید کہا کہ 2013ءکے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن نے بھی اپنی رپورٹ میں اسے مسئلے کی نشاندہی کی تھی۔ مخالف جماعتوں کے ووٹ مسترد کرواکر الیکشن پر اثرانداز ہونے کی خواہش ایک بڑی وجہ ہے کہ سٹیٹس کو کے حامی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں میئر پشاور کی جیت کے مارجن اور مسترد ووٹوں کی تعداد پر مبنی ایک گراف بھی شیئر کیا ہے جس کے مطابق پشاور کے میئر کے الیکشن میں جیت کا مارجن 12ہزار 87تھا جبکہ 23ہزار 113ووٹ مسترد ہوئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.