بپی لہری کے پاس کُل کتنا سونا اور چاندی تھی؟

بالی وڈ موسیقار و گلوکار بپی لہری اپنے منفرد گانوں اور سونے کے زیورات کی وجہ سے ایک خاص پہچان رکھتے تھے۔آئیے ان سے متعلق کچھ دلچسپ باتیں جانتے ہیں۔27 نومبر 1952 کو کولکتہ میں پیدا ہونے والے بپی لہری نے تین سال کی عمر سے طبلہ بجانا سیکھ لیا تھا، بپی کو ڈسکو گانوں کا بادشاہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے تمام میوزک کمپوزر بپی دا کی صلاحیتوں کے معترف تھے۔بپی لہری کے پاس کتنا سونا اور چاندی تھی؟ڈسکو ڈانسر گلوکار بپی دا نے 2014 کا لوک سبھا الیکشن بھی لڑا تھا، نامزدگی کے دوران گلوکار نے اپنے پاس موجود اثاثوں بشمول سونے اور چاندی کی تفصیلات بتائی تھیں۔اس دوران انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس کل 752 گرام سونا اور 4.62 کلو چاندی ہے جب کہ انہوں نے یہ تفصیل 6 سال پہلے دی تھی تو ممکنہ طور پر اب تک ان کے زیوارت کی تعداد بڑھ چکی ہوگی۔81 لاکھ روپے سے زیادہ کا سونابپی لہری کے پاس 754 گرام سونا اور 4.62 کلو چاندی تھی۔ اس وقت پاکستان میں فی گرام سونے کی قیمت 10 ہزار 776 روپے ہے تو اس طرح بپی دا کے پاس تقریباً سوا 81 لاکھ روپے کا سونا اور تقریباً پونے 6 لاکھ روپے کی چاندی موجود تھی۔ کل اثاثوں کی بات کریں تو بپی لہری 47 کروڑ روپے پاکستانی کی جائیداد کے مالک تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.