اداکارہ میرا نے مجھ سے انگریزی کی ٹیوشن مانگی تھی: انوشے اشرف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و میزبان انوشے اشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ میرا نے اُن سے انگریزی کی ٹیوشن کلاسز مانگی تھیں۔انوشے اشرف نے ایک ویب چینل کے شو میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔دورانِ گفتگو انوشے اشرف نے انکشاف کیا کہ اداکارہ میرا نے مجھ سے ملاقات کی تھی اور مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا آپ مجھے ہفتے میں دو دن انگریزی کی ٹیوشن کلاکسز دوگی؟انوشے اشرف نے کہا کہ اداکارہ میرا انگریزی کی ٹیوشن کلاسز لینا چاہتی تھیں اور میرے لیے اعزاز کی بات تھی کہ اُنہوں نے مجھے کلاسز کے لیے کہا۔اداکارہ نے کہا کہ میں میرا جی کی بات سُن کر ہنسنے لگ گئی تھی کیونکہ مجھے لگا تھا کہ وہ مذاق کررہی ہیں لیکن مجھے بعد میں معلوم ہوا کہ وہ مذاق نہیں کررہی تھیں۔واضح رہے کہ میرا مختلف مواقع پر اپنی گلابی انگریزی سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں، سوشل میڈیا پر بھی اُن کی انگریزی کا خوب مذاق اُڑایا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.