اقرار الحسن پر تشدد کرنے والے حساس ادارے کے اہلکار معطل

اینکر اقرار الحسن پر تشدد کرنے والے حساس ادارے کے ایک افسر سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ صدر میں پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران نیوز چینل کے اینکر اقرارالحسن کو حساس ادارے کے اہلکاروں کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، تشدد سے زخمی اقرار الحسن کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد انہیں گھر روانہ کردیا گیا۔

میری اور ٹیم سرعام کی جان کو خطرہ ہے مدد کرو اقرار الحسن نے دردمندانہ اپیل  کردی
اقرار الحسن پر تشدد کرنے والے حساس ادارے کے اہلکار معطل

پولیس حکام کے مطابق اینکر اقرار الحسن اور اے آر وائی نیوز کی انتظامیہ کی جانب سے تاحال متعلقہ تھانے میں قانونی کارروائی کے لیے کوئی درخواست جمع نہیں کروائی گئی ہے اور پولیس نے اپنے طور پر بھی معاملے پر کوئی قانونی کارروائی نہیں کی ہے۔واقعے پر گزشتہ روز ہی اقرارالحسن پر تشدد کرنے والے حساس ادارے کے پانچ افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا گیا تھا۔ معطل افسران و اہلکاروں میں ڈائریکٹر سید معین الدین رضوان اور اہلکار محبوب علی، انعام علی، رجب علی اور خاور شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.