واٹس ایپ اسٹیٹس نے خاتون کی جان لے لی

واٹس ایپ کے اسٹیٹس اب فیس بُک پر بھی شیئر کیے جا سکیں گے

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگائے جانے پر دو دوستوں کے گھر والوں کے درمیان تنازع ہوا جس کے نتیجے میں 48 سالہ خاتون جان کی بازی ہار گئیں۔20 سالہ طالبہ پریتی پرساد نے اپنے موبائل فون پر ایک واٹس ایپ اسٹیٹس لگایا تھا جو اس کے 17 سالہ دوست کو ناگوار گزرا۔نوجوان اپنے بھائی، بہن اور ماں کے ہمراہ پریتی کے گھر پہنچا جہاں دونوں خاندانوں کے درمیان بات چیت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔اس شدید نوعیت کے جھگڑے پر پریتی کی 48 سالہ ماں کو پسلیوں میں اندرونی چوٹیں آئیں جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال لے جایا گیا تاہم خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اگلے روز علاج کے دوران وفات پاگئیں۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کو ایک اور طبی مسئلہ بھی تھا لیکن موت کی وجہ جھگڑے کے دوران لگنے والی چوٹیں ثابت ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.