امریکا کی ریاست پنسلوانیا میں گراسری اسٹور کی کمپنی کے فارم سے تقریباً 60 ہزار شہد کی مکھیوں کو چرا لیا گیا ہے۔ کمپنی نے مقامی اخبار کو بتایا کہ شہد کی مکھیاں 28 جنوری اور 30 جنوری کے درمیان کارلائل کے علاقے میں چوری ہوئیں۔گروزر نے کہا کہ شہد کی مکیھیوں کی چوری سے کمپنی کو انتہائی مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی اب پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ واقعہ کی تحقیقات میں تعاون کر رہی ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق 2021 میں اسی امریکی ریاست میں شہد کی مکھیاں پالنے والوں نے اپنی مکھیوں کی تعداد میں 41 فیصد کے نقصان کی اطلاع دی تھی.
امریکی محکمہ زراعت کے مطابق مکھیوں کے ذریعے پولی نیشن پر انحصار کرنے والی فصلوں میں گری دار میوے، بیر اور پھولوں والی سبزیاں بھی شامل ہیں۔ محکمے نے شہد کی مکھیوں کی منظم کالونیوں کو امریکی زراعت میں بنیادی ‘پولی نیٹر’ قراردیتے ہوئے ایک حالیہ بلاگ میں کہا کہ شہد کی مکھیوں کی کالونیاں پیداوار میں اضافہ کرکے اور اعلیٰ معیار کی فصلوں کو یقینی بنا کر کم از کم 15 بلین ڈالر سالانہ کا اضافہ کرتی ہیں۔