چمک دار جلد کے لیےمالٹے کا چھلکا

سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی جہاں دیگر پھل سامنے آتے ہیں وہیں مالٹے کی خوشبو بھی فضاء کو معطر کررہی ہوتی ہے، وٹامن سی سے بھرپور اس پھل کے چھلکے میں بھی کئی فوائد پوشیدہ ہیں۔ماہرین کا کہناہے کہ اگر آپ روز ایک مالٹا کھائیں تو آپ متعدد بیماریوں سے بچے رہنے کے ساتھ ساتھ صحت مند بھی رہیں گے مگر ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کے چھلکے میں بھی بے شمار فوائد چھپے ہیں۔یہ چھلکے صرف چہرے کی خوبصورتی کے لیےہی نہیں بلکہ سردیوں میں جسم کو گرمائی پہچانے کے لیےقہوے کی صورت میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔جس کا طریقہ یہ ہے کہ ایک انچ کا ٹکڑا ادرک، اتنا ہی ٹکڑا دار چینی کا اور ایک یا دو عدد لونگ ان تینوں چیزوں کے ساتھ ایک مالٹے کے مکمل چھلکے کو چھوٹا چھوٹا کاٹ کر ابال لیں۔رات کو سونے سے پہلے اس قہوے کو پی لیں آپ کا نزلہ زکام کھانسی بخار سب کے لیےمفید ہے اس س ےآپ کی قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوگاچہرے کی جلد کے لیے مفیدمالٹے کے چھلکوں کو دھوپ میں سکھا کر اس کو پیس لیں جس کے بعد یہ پاؤڈر کی صورت اختیار کرجائے گا، اب اس سے روزانہ چہرے کا مساج کریں ایسا کرنے سے آپ کے چہرے کی جلد نرم ملائم ہوجائے گی اور سورج کی شعاعیں بھی آپ کے رنگ کو متاثر نہیں کرسکیں گی۔چمک دار جلدمالٹے کے چھلکوں کا پاؤڈر پانی میں ملائیں اور پھر اُس میں چند قطرے لیموں کے شامل کریں، اب اس ماسک کو چہرے پر لگائیں ایسا کرنے سے آپ کی جلد قدرتی روشن اور چمک دار ہوجائے گی جلد کا انفیکشن دور کرنے کے لیے مفیداگر آپ کی جلد پر کوئی انفیکشن ہوجائے تو مالٹے کے چھلکوں کا پاؤڈر مذکورہ حصے پر لگائیں ایسا کرنے سے آپ کا انفیکشن جلد ختم ہوجائے گا۔تروتازہ رہنے کےلیے مفیدغسل کے لیے بالٹی میں پانی بھرنے کے بعد اس میں مالٹے کے چھلکے کچھ دیر کے لیے ڈال دیں اور پھر اُس پانی کو نہانے کے لیے استعمال کریں، اس عمل سے آپ تازگی محسوس کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.