مسلسل 14 ماہ سے کورونا میں مبتلا شخص

کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پر عام طور پر مریض کو 14 دن کیلئے قرنطینہ میں بھیجا جاتا ہے جس کے بعد اکثر کورونا ٹیسٹ منفی آجاتا ہے، اور قرنطینہ ختم ہوجاتا ہے لیکن ایک مریض ایسا ہے کہ جس کا گزشتہ 14 ماہ سے کرونا ٹیسٹ مثبت ہی آرہا ہے۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی سے تعلق رکھنے والے خون کے کینسر میں مبتلا مریض مظفر کیاسن میں نومبر 2020 میں پہلی بار کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، تاہم دو ہفتوں کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق گھر پہنچ کر بھی ان میں کورونا کی تشخیص پائی گئی جس کے بعد گزشتہ 14 ماہ کے دوران وہ 9 ماہ اسپتال جبکہ 5 ماہ گھر میں قرنطینہ رہے اور اس دوران ان کے 78 بار کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور ہر بار نتیجہ مثبت آیا۔56 سالہ مظفر نے حکام سے اپنی صورت حال کا حل تلاش کرنے کی اپیل کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ گھر میں اکیلے دن گزارنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے وہ اپنے بچوں اور پوتے پوتیوں کو صرف کمرے میں لگی کھڑکی سے دیکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.