پی ایس ایل 7، قلندرز کامیاب، ملتان سلطانز کو پہلی شکست

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 52 رنز سے ہرا دیا۔جمعے کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے 183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم آخری اوور میں 130 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔صہیب مقصود نے 29، ٹِم ڈیویڈ نے 24 جبکہ کپتان محمد رضوان نے 20 رنز بنائے۔لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے تین، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، راشد خان اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔اوپنر فخر زمان 60 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ محمد حفیظ نے 43 جبکہ کامران غلام نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ملتان سلطانز کی جانب سے مزاربانی، انور علی، عباس آفریدی اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز اب تک 6 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ملتان سلطانز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔لاہور قلندرز نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں، دو میں اسے شکست ہوئی جب کہ اس نے چار میچز جیتے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.