زرنش خان نے ڈرامے میں اپنے ہی کردار کی مذمت کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زرنش خان نے حال ہی میں نشر ہونے والے ایک ڈرامے میں اپنے ہی کردار کی مذمت کردی ہے۔زرنش خان نے اپنی انسٹااسٹوری پر اپنے ڈرامے کا ایک سین شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ اس سین کے بعد اُن کے گھر والوں نے اُن کے ڈراموں میں رونے پر پابندی لگادی ہے‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’دراصل، اُنہیں خود بھی اس قسم کا روّیہ پسند نہیں ہے، لڑکیاں اس سے کہیں زیادہ مضبوط ہوتی ہیں اور وہ یہ بات سب کے علم میں لانا چاہیں گی‘۔اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ آپ کامرد آپ سے اتنی ہی عزت اور ایمانداری کا حقدار ہے جتنا کہ وہ خود آپ کو عزت اور محبت دیتا ہے اس سے زیادہ نہیں‘۔اداکارہ نے لکھا کہ’ اپنی اہمیت کو جانیں اور کبھی اپنے لیے کسی سے بھیک نہیں مانگیں!‘اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ اُنہوں نے حال ہی میں کہیں پڑھا تھا کہ اگر کچھ چیزیں آپکی زندگی میں کام نہیں کررہی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اللہ آپکو اُن سے بچانا چاہتا ہے‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.