شاہد آفریدی سیاست میں آئیں گے یا نہیں؟ شعیب اختر کی پیشگوئی

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ انہیں 100 فیصد یقین ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی وزیراعظم عمران خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سیاست میں قدم رکھیں گے۔یاد رہے کہ سابق کپتان نے حال ہی میں کچھ سیاسی معاملات پر وزیراعظم عمران خان اور حکومت کو مشورہ دیا، جس میں نواز شریف اور آصف زرداری اور سانحہ مری پر توجہ دینے کے بجائے “پرانے پاکستان کے مسائل” کو ٹھیک کرنے پر توجہ مرکوز کرنا شامل ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ اگر وہ الیکشن لڑیں گے تو ان کا بہت بڑا ووٹ بینک ہوگا لیکن ان کی والدہ نے انھیں سیاست میں آنے سے منع کیا تھا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین بنتے ہیں تو وہ اسے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے بھی بڑے برانڈ میں تبدیل کر دیں گے۔شعیب اختر نے لاہور قلندرز کی انتظامیہ پر بھی زور دیا کہ وہ اسے فرنچائز بیچ دیں، انکا مزید کہنا تھا کہ اگر میں پی ایس ایل کھیلتا تو لاہور قلندرز کے لیے کھیلنے کا انتخاب کروں گا۔سابق فاسٹ بولر نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ قلندرز جو اس وقت اچھی پوزیشن میں ہیں، وہ پی ایس ایل سیون کے آخر میں مشکل صورتحال میں پڑ سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.