وزیراعظم کا 10 بہترین وزرا کے ناموں کا اعلان، مراد سعید کی پہلی پوزیشن

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بہترین کارکردگی پرتعریفی سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے 10وزرا میں مراد سعید پہلے نمبرپرآگئے۔وزیراعظم آفس میں وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعظم عمران خان نے 10 وفاقی وزراء کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفیکیٹ دیئے۔ تقریب میں وزراء اور وزارتوں کے حکام نے شرکت کی۔کارکردگی میں مراد سعید کی وزارت مواصلات پہلے، اسد عمر کی وزارت منصوبہ بندی دوسرے، ثانیہ نشتر کی سماجی تحفظ و تخفیفِ غربت کی وزارت تیسرے نمبر پر، شفقت محمود کی وزارت تعلیم چوتھے نمبرپررہی۔شیریں مزاری کی وزارت انسانی حقوق پانچویں نمبرپر، وزارت صنعت و پیداوار چھٹے،قومی سلامتی کی وزارت ساتویں، وزیر تجارت عبدالرزاق داؤد آٹھویں نمبر پر رہے۔شیخ رشید کی وزارت داخلہ نویں اورفخرامام کی نیشنل فوڈ سیکورٹی کی وزارت داخلہ دسویں اورآخری نمبرپررہی۔بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کے ملازمین کو اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔بہترین کارکردگی پرتعریفی سرٹیفیکیٹ کے امیدواروں میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر،اسد عمر،شاہ محمود، شیخ رشید، فروغ نسیم،مراد سعید ، ملک امین اسلم،خسرو بختیار ، عبدالرزاق داؤد ،عمر ایوب، حماد اظہر، شوکت ترین، فواد چوہدری، اعظم سواتی اورشبلی فراز شامل تھے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد ارباب نے اس حوالے سے رپورٹ تیار کرکے وزیر اعظم آفس کو دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.