اگر اداکارہ نہ ہوتی تو ریسلر بن جاتی، آمنہ الیاس

پاکستان کی معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ انہیں کسی کو مارنے میں بہترین تجربہ حاصل ہے اور یہ بھی کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو ریسلر بنتیں۔ حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ میں نے کبھی اپنے جسم کے کسی بھی حصے کی سرجری نہیں کروائی ہے ۔ انہوں نے بتایا ہے کہ انڈسٹری میں میرے حوالے سے کچھ تاثرات بہت غلط ہیں جن میں میری اداکاری اور بےباکی بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ لوگ صرف مجھے کپڑوں کی وجہ سے پسند نہیں کرتے ہیں بلکہ میری اداکاری کو بھی بہت سراہا جاتا ہے جبکہ بوس و کنار والے سین وہ صرف کسی ہالی وڈ فلم کے پسندیدہ اداکار کے ساتھ کرنا پسند کریگی ۔انہوں نے بتایا کہ اگر یہی سین پاکستان میں آفر کیا جائے تو میں بلکل بھی ایسا نہیں کروں گی کیونکہ یہاں کسی بھی اداکار کو دیکھ کر میرے دل کی دھڑکنیں تیز نہیں ہوتی ہیں۔اداکارہ و ماڈل نے بتایا کہ اگر کبھ موقع ملا تو وہ اپنی جنس تبدیل کروا کر لڑکا بننا چاہیں گی کیونکہ آج کل سارے لڑکے لڑکیوں جیسے نظر آتے ہیں اور انہیں پرکشش مرد پسند ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.