کیا سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی شادی ہو رہی ہے؟

کچھ عر صہ پہلے یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ سلمان خان اور سو نا کشی سنہا شادی کرنے جا رہے ہیں۔ سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی ایک ویڈیو بھی گردش کر رہی تھی جس میں ان کی شادی کے دعوے کیے جا رہے تھے ۔لیکن اداکاروں کے قریبی ذرائع اور قابل اعتماد بھارتی میڈیا اداروں نے دونوں کی شادی کی خبروں کو مسترد کر دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ گردش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر کو مورف کیا گیا ہے اور سلمان اور سوناکشی نے کبھی شادی کرنے کا ارادہ نہیں کیا۔
لیکن کتر ینہ اور وکی کو شل کی شادی کے بعد سے یہ خبریں پھر سے گردش کر رہی ہیں کہ سلمان کے والد سیلم خان اور سو نا کشی کے والد کی آپس میں ملاقاتیں ہو رہی ہیں ۔ایک مرتبہ پھر سے ان کی شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں ،تاہم ان دونوں کی طر ف اس بات کی تردید کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.