کونسے پھل دانتوں کو پیلا ہونے سے بچاتے ہیں؟

اگر آپ کے دانت پیلے ہیں اور آپ اس سے شرمندہ ہوتے ہیں تو اپنی خوراک میں ان پھلوں کو شامل کرنے کی کوشش کریں، جس سے آپ کے دانت سفید ہونا شروع ہوجائیں گے۔دانت پیلے ہونے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں سگریٹ نوشی، منہ کی صفائی نہ کرنا، جینیاتی خرابی یا غیر صحت بخش خوراک کا لینا شامل ہے۔پیلے دانتوں سے بچنے کے لیے ان پھلوں کو خوراک میں شامل کیا جائے تو خاطر خواہ نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ روزانہ ایک سیب کھانے سے آپکی صحت پر بے شمار مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔سیب میں مالیک ایسڈ ( malic acid) پایا جاتا ہے جو تھوک پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے اور یہ لعاب دانتوں کو قدرتی طور پر سفید کرتا ہے۔اسٹرابیری میں بھی مالیک ایسڈ ہوتا ہے جو دانتوں کی سفیدی میں مدد دیتا ہے، اس میں فائبرز بھی ہوتے ہیں جو منہ کے اندر موجود بیکٹیریا سے نجات دلانے میں مدد دیتے ہیں۔کیلے میں غذائی ریشے، وٹامن بی 6 اور مینگنیز (manganese) جیسے غذائی اجزاء ہوتے ہیں، جو منہ اور دانتوں کو صاف کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔کیلے کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرنے کے لیے اس کے چھلکے کو تقریباً ایک سے دو منٹ تک دانتوں پر رگڑیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.