علی ظفر کا عدالت کے میشا شفیع کے حق میں فیصلے پر ردِعمل

معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر کا عدالت کی جانب سے میشا شفیع کے حق میں فیصلہ سنانے پرکہنا ہے کہ حقائق جلد سامنے آجائیں گے۔علی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لاہور ہائی کورٹ کے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس کرنے کی اجازت دینے پر اپنا ردِعمل دیا ہے۔اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ’کچھ مجرم، اپنے خلاف وارنٹ جاری ہونے کے بعد، جھوٹی معلومات پھیلا کر خود ساختہ فتح کا جشن منا رہے ہیں‘۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ’ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا جیسا کہ بتایا جارہا ہے‘۔گلوکار نے لکھا کہ’اُنہوں نے اس کردار کشی پر کافی صبر کیا ہے لیکن جلد ہی حقائق واضح کردوں گا! ‘علی ظفر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ’جب وہ ایسا کریں گے، ناقابل تردید حقائق اور شواہد کے ساتھ کریں گے‘۔اُنہوں نے لکھا کہ ’وہ زیادہ تر اس معاملے پر خاموش رہے ہیں، تاکہ اِن کے پاس اپنا چہرہ لوگوں کو دِکھانے کی کچھ گنجائش باقی رہے لیکن اب لگتا ہے کہ یہ تمام لوگ اس لحاظ کے قابل نہیں ہیں‘۔ واضح رہے کہ علی ظفر کا ردِ عمل سامنے آنے سے پہلے میشا شفیع نے سوشل میڈیا پر اپنی جیت کی خوشی کا اظہار کیاتھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.