دبئی ایکسپومیں11پاکستانی فلمیں دکھائی جائیں گی،فوادچوہدری

اکتوبر 2021 سے جاری دبئی ایکسپو 2020 عالمی وبا کرونا کے آغاز کے بعد سے اب تک دنیا کا سب سے بڑا ایونٹ ہے جس میں ‘ پاکستان فلم ویک’ کا آغاز کیا جارہا ہے۔دبئی ایکسپو کا افتتاح یکم اکتوبر2021 کو کیا گیا تھا، میگا ایونٹ 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گا۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ اس میگا ایکسپو میں آج سے 26 تاریخ تک پاکستان فلم انڈسٹری کی 11 مقبول فلمیں پیش کی جائیں گی تاہم فواد چوہدری اپنی ٹویٹ میں غالباً غلطی سے جنوری کے بجائے مارچ لکھ گئے۔انہوں نے ٹویٹ میں دبئی ایکسپو میں دکھائی جانے والی 10 لالی ووڈ فلموں کے نام بھی بتائے جن میں طیفا ان ٹربل، لوڈ ویڈنگ، پرے ہٹ لو،ایکٹران لاء، پرواز ہے جُنوں، بن روئے، ہیرمان جا، پرچی، چھلاوا، سپراسٹار اور ساون شامل ہیں۔فواد چوہدری نے ٹویٹ میں مزید بتایا کہ رواں سال پاکستان سینما کی بحالی کا ہوگا، اس سال پاکستان ٹیلی ویژن کی فلم ڈویژن قائم کی گئی ہے جو پبلک پرائیویٹ سیکٹر میں 10 فلمیں بنائے گی۔دبئی ایکسپو 2020 میں دنیا کے 192 سے زائد ممالک کے شاندار پویلینزمیں تکنیکی ، آرکیٹیکچرل اور ثقافتی عجائبات دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں، ایکسپو میں پاکستان کا پویلین سبھی کی توجہ کا مرکز ہے۔پویلین کے انتظامات دیکھنے والی نورجہاں بلگرامی کے مطابق اس کی تھیم ‘ پوشیدہ خزانہ’ پاکستان کے انوکھے پہلووں کو روشن کرتی ہے جو ملک کے اندر اور باہر بہت سے لوگوں کے لیے نامعلوم ہیں۔ پاکستان پویلین شاعرانہ اندازکا عکاس ہے جس میں ماضی ، حال اور مستقبل کو بُنا گیا ہےجو اس سرزمین کی تاریخ ، ثقافت ، لوگوں اور روایات کو ظاہر کرنے کے علاوہ بے پناہ صلاحیتوں اور امکانات کو بھی اجاگر کرتا ہے’۔پاکستان کا شاندارپویلین راشد رانا نے ڈیزائن کیا ہے۔ پویلین کا بیرونی حصہ موسموں سے لے کر ثقافت تک پاکستان کے کثیر جہتی پہلوؤں کی نمائندگی کرتا ہے، گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے بھی دبئی پاکستان پویلین کا دورہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.