اختیارات کے ناجائز استعمال پر اے ایس پی کیپٹن (ر) غلام مرتضیٰ بھٹو نوکری سے برطرف

اختیارات کے ناجائز استعمال پر اے ایس پی کیپٹن (ر) غلام مرتضیٰ بھٹو نوکری سے برطرف

پولیس سروسز آف پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق قائم مقام ایس پی غلام مرتضیٰ بھٹوکو  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کرپشن، غبن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر نوکری سے تنزلی کرتے ہوئے برطرف کردیا گیا۔

کیپٹن ریٹائرڈ غلام مرتضیٰ بھٹو کو نوکری سے برطرف کردیا گیا، برطرفی کا نوٹی فیکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  غلام مرتضیٰ بھٹو ایکٹنگ ایس پی کے طور پر پروموٹ بھی ہوئے لیکن کنفرم نہیں ہوسکے تھے، وہ اندرون سندھ، کراچی، پنجاب اور ایف سی میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پر کرپشن، غبن اور اختیارات کے ناجائز استعمال سمیت کئی سنگین الزامات تھے تاہم غلام مرتضیٰ بھٹو کو محکمہ جاتی کارروائی کے بعد الزامات ثابت ہونے پر برطرف کیا گیا۔

واضح رہے کہ غلام مرتضیٰ بھٹو کا تعلق پاکستان سروسز آف پولیس سروسز یعنی پی ایس پی سے تھا، پی ایس پی کیڈر میں میجر پنشمنٹ شاز و نادر ہی دی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.