حریم شاہ اور دانیال ملک کےخلاف منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی کی بنإ پر تحقیقات کا آغاز

حریم شاہ اور دانیال ملک کےخلاف منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی کی بنإ پر تحقیقات کا آغاز

متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ حریم شاہ کے جانب سے سوشل میڈیا پر رقوم کی منتقلی کے حوالے نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

اداکارہ حریم شاہ کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے بھی حرکت میں آگۓ ہیں۔

خیال رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خط کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ حریم شاہ کراچی سے دوحہ اور پھر لندن پہنچی تھیں۔

ایف آٸی اے کی جانب سے حریم شاہ اور دانیال ملک کے خلاف انکوائری کی سفارشات ارسال کی گٸیں۔

تاہم حریم شاہ اور دانیل ملک کیخلاف منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی کی بنإ پر تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پاکستان سے بھاری رقم لیکر برطانیہ گئی ہیں۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو میں اداکارہ حریم نے بتایا تھا کہ انہہیں زیادہ رقم لیکر آنے پر کسی نے روکا بھی نہیں ہے۔

حریم شاہ نے ایک حالیہ ویڈیو میں غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی ملک سے باہر منتقل کرنے کا اعتراف کیا ہے، وہ قطر ایئرویز کے ذریعے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے برطانیہ پاونڈز لے کر گئی ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے لاکھوں برطانوی پاؤنڈز کے بنڈل دکھائے جن کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پاکستان سے لائی ہیں۔

انہوں نے ایئرپورٹ پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا جہاں کسی کو کوئی پرواہ نہیں تھی۔

حریم شاہ کا  کہنا ہے کہ پاکستانی پیسے کی کوئی حیثیت نہیں، ملک سے باہر پیسے لاتے وقت خیال رکھیں قانونی ادارے پکڑلیتے ہیں۔

تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیسے ملک سے باہر لاتے ہوئے مجھے کسی نے کچھ نہیں کہا اور نہ کہہ سکتے ہیں ،پاکستان میں جو قانون ہے وہ غریب کو زیادہ پکڑتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی عامر فاروقی نے انکوائری کا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انکوائری ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن رابعہ قریشی کریں گی۔

 اس کے علاوہ بین الاقوامی سرحدوں پر کرنسی کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ذمہ دار کسٹمز اہلکار سے بھی تفتیش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حریم شاہ کا اصل نام فضا حسین ہے جو کہ 10 جنوری کو امریکہ روانہ ہوئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.