آج کل 30 سال کی عمر سے بھی کم لڑکے, لڑکیوں کو دل کے دورے کیوں پڑرہے ہیں ؟ ماہرین نے اصل وجہ بتا دی جو ہر نوجوان کو ضرور معلوم ہونی چا ہیے

دل کی بیماریا ں اتنی عام ہو چکی ہیں کی آجکل 30 سال سے کم عمر لڑکے لڑکیوں کو بھی ہارٹ اٹیک آرہے ہیں اب ماہرین نے اتنی کم عمر میں دل کے دورے پڑنے کی شرح بلند ہونے کی اصل وجہ بیان کر دی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کم عمر لڑکے لڑکیوں کو دل کی بیماریاں لا حق ہونے اور ہارٹ اٹیک آنے کی وجہ آج کےدور کی تیزی اور کام کی زیادتی ہے۔ایشیئن ہارٹ انسٹیٹیو ٹ کے ماہر امراض قلب ڈاکٹر منتوش کمار ڈورا نے بتایا کہ آج کے دور میں نوجوان پر جس قدر کام کا دباؤہے پہلے کبھی نہ تھا کام کے اوقات طویل تر ہوگئے ہیں۔ اور ان وجوہات کی بنا پرنوجوانوں میں ذہہی پریشانی اور ہائپرٹینشن کی شرح بہت زیادہ ہو چکی ہے۔ڈاکٹر منتوش کا مزید کہنا تھا کہ آجکل کے لوگوں کی خوراک بھی مناسب نہیں رہی۔اورورزش بھی انکی زندگیوں سے نکل گئی ہےیہ تمام وہ مراحل ہیں جو آج کی تیز ترین زندگی کی پیدا وار ہیں اور یہی بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں۔


آج کے دور میں کا م کا جو رواج بن چکا ہے اس کے نتیجے میں لوگ سگریٹ اور شراب نوشی کی طرف بھی زیادہ راغب ہوتےجارہے ہیں جو دل کی تباہی کا سبب ہے۔آجکل لوگ گھر کے بنے کھانے کی بجائے بازار سے فاسٹ فوڈ وغیرہ کو ترجیع دینے لگے ہیں کیونکہ انکے پاس گھر پر کھانا پکانے کاوقت ہی نہیں اور پھر باہر سے کھانا ایک رواج بھی بن چکا ہے۔یہ وہ عوامل ہیں جو لوگوں میں پانی کولیسٹرول ،ذیابیطس اور دیگر بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں اور نوجوان نسل کو انتہائی کم عمری میں ہارٹ آٹیک آرہے ہیں۔

Read Also: 8 dishes you can’t miss in Punjab

Leave a Reply

Your email address will not be published.