فی لیٹر پیٹرول پر کتنا منافع ملتا ہے ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

آج ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی بند ش کے باعث عوام کو مشکلات کاسامنا ہے اور دوسری جانب پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ ان کی منا فعے کی شر ح بڑ ھائی جائے۔ ابھی پیٹرول پمپس کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات پر لیے جانے والے منافع کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں ہیں۔پیٹرول پمپس فی لیٹر پیٹرول پر 3 روپے 91 پیسے منافع لیتے ہیں اور ڈیزل کا منافع فی لیٹر 3 روپے 30 پیسے ہے۔
فی لیٹر پیٹرول پر منافع کی شرح 2.75 فیصد بتنی ہے جسے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 6 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کررکھا ہے، اس مطالبے پر پیٹرول پر پمپس کا منافع پونے 9روپے فی لیٹر بنے گا اور6 فیصد سے ڈیزل پر منافع ساڑھے 8 روپے تک پہنچ جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *