بھارت کےجعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا نیٹ ورک بےنقاب

برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے بھارت کے 80 جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے۔
اس ادارے کی رپورٹ میں سکھ ہونے کا دعویٰ اورتفرقہ انگیز بیانیے کو فروغ دینے والےجعلی اکاؤنٹس پکڑے گئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹس سے ہندو نیشنل ازم اور بھارتی حکومت کے حمایتی بیانیے کو فروغ دیا جارہا تھا، نیٹ ورک کا مقصد سکھوں کی آزادی سے متعلق تاثرات کو تبدیل کرنا تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق نیٹ ورک کا مقصد انسانی حقوق و اقدار سے متعلق اہم مسائل پر بھی تاثرات کو بدلنا تھا۔لیکن اس نیٹ ورک کا براہ راست بھارتی حکومت سے تعلق کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *